تھائی لینڈ کی شہزادی باجرا کیتیا 4 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کرگئیں
بنکاک (اے ایف پی)شہزادی بھا کے نام سے مشہورتھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن کی سب سے بڑی بیٹی شہزادی باجراکیتیابھا نریندرا دیبیاوتی 47 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔۔۔
شاہی محل نے اعلان کیا ہے کہ شہزادی باجراکیتیابھا نریندرا دیبیاوتی چار برس سے شدید علالت کے باعث کومہ میں تھیں اور مختلف طبی مسائل کا سامنا کر رہی تھیں۔