نائیجیریا :باغی گروپ کا ریاست کبی میں حملہ، 20 افراد ہلاک

نائیجیریا :باغی گروپ کا ریاست  کبی میں حملہ، 20 افراد ہلاک

کانو، نائیجیریا (اے ایف پی)نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں باغیوں کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ۔

اقوام متحدہ کیلئے تیار کی گئی ایک خفیہ سکیورٹی رپورٹ کے مطابق شدت پسند گروہ ’’لاکوراوا‘‘کے جنگجوؤں نے ریاست کبی کے علاقے اریوا میں واقع فیسکین رافی کمیونٹی پر حملہ کیا اور 20 افراد کو قتل کر دیا۔ یہ حملہ چند روز قبل کیا گیا تاہم مقامی میڈیا میں اس وقت رپورٹ ہوا جب ریاستی نائب گورنر نے علاقے کا دورہ کیا، حملے کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں