پیرس میں ایرانی حکومت مخالف مظاہرہ، 20افراد گرفتار

پیرس میں ایرانی حکومت مخالف  مظاہرہ، 20افراد گرفتار

پیرس(اے ایف پی)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایران میں سزائے موت کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کر لیا۔

 حکام نے سکیورٹی خدشات اور ممکنہ جھڑپوں کے پیش نظر احتجاجی اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی تھی، تاہم اس کے باوجود سینکڑوں مظاہرین پلیس واباں میں جمع ہوگئے ۔منتظمین نے گرفتاریوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف مرچوں والی سپرے کا استعمال بھی کیا۔ احتجاج کا مقصد ایران میں پھانسیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے خلاف عالمی توجہ مبذول کرانا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں