شام :اسد دور کے بعد پہلی پارلیمنٹ تشکیل، 6جولائی کو اجلاس
دمشق(اے ایف پی) شامی صدر احمد الشرع نے بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد ملک کی پہلی پارلیمنٹ کی تشکیل مکمل کر دی۔۔۔
حکام کے مطابق نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس 6 جولائی کو منعقد ہوگا۔ آخری مرحلے میں نامزد کیے گئے 70 ارکان میں 15 خواتین شامل ہیں، جبکہ 13 ارکان ایسے ہیں جو سابق صدر بشار الاسد کے دور میں قید رہ چکے ہیں۔ پارلیمنٹ کے باقی دو تہائی ارکان کا انتخاب پہلے ہی انتخابی کمیٹیوں کے ذریعے کیا جا چکا تھا۔