فرانس :شرح پیدائش بڑھانے کی مہم، والدین کیلئے اضافی تنخواہ ،چھٹیوں کا نیا قانون نافذ

فرانس :شرح پیدائش بڑھانے  کی مہم، والدین کیلئے اضافی  تنخواہ ،چھٹیوں کا نیا قانون نافذ

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں نے شرحِ پیدائش میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کی کوششوں کے تحت بدھ کو نئے قواعد نافذ کیے گئے۔۔

 جن کے مطابق ماں اور باپ دونوں موجودہ چھٹیوں کے علاوہ ایک یا دو ماہ کی اضافی چھٹی آپس میں تقسیم کر سکیں گے ۔اس سے قبل پہلے بچے کی پیدائش پر ماں کو چار ماہ کی تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں دی جاتی تھیں جبکہ والد کو 28 دن کی چھٹی دی جاتی تھی۔نئے قانون کے تحت اضافی چھٹی لینے والے والدین کو پہلے مہینے میں اپنی تنخواہ کی 70 فیصد اور دوسرے مہینے میں 60 فیصد ادائیگی کی جائیگی۔یہ سہولت یکم جنوری 2026 یا اس کے بعد پیدا ہونیوالے بچوں کے والدین کیلئے دستیاب ہو گی جبکہ بچوں کو گود لینے والے والدین بھی اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں