مہاجرین کو معاشرے کا حصہ بنائیں

 مہاجرین کو معاشرے کا حصہ بنائیں

لیمپیڈوسا(اے ایف پی)کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مہاجرین کے تحفظ، معاونت اور معاشرے میں انضمام کے لیے مزید موثر اقدامات کریں۔

افریقا سے یورپ آنے والے تارکین وطن کے اہم داخلی راستے لیمپیڈوسا کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ یورپ کے پاس مہاجرین کے بحران سے جامع انداز میں نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری امداد کے ساتھ طویل المدتی حکمت عملی اختیار کی جائے اور ترقی پذیر ممالک کی مدد بھی کی جائے تاکہ لوگ نقل مکانی پر مجبور نہ ہوں۔ پوپ لیو نے اپنے دورے کا آغاز کشتی حادثات میں ہلاک مہاجرین کی بے نام قبروں پر دعا سے کیا، بعد ازاں ایک مہاجر خاندان سے ملاقات کی اور ’’ڈور آف یورپ‘‘یادگار پر انکے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں