ایپل کا چپ ساز کمپنی براڈکام سے 30 ارب ڈالر کا معاہدہ
سان فرانسسکو(اے ایف پی)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چپ ساز کمپنی براڈکام کے ساتھ 30 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدے کا اعلان کر دیا۔
معاہدے کے تحت امریکا میں جدید چپس کی ڈیزائننگ اور تیاری کی جائے گی۔ ایپل کے مطابق یہ معاہدہ امریکا میں سرمایہ کاری اور مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ کی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔ یہ پیش رفت کمپنی کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں ٹرمپ انتظامیہ سے کیے گئے وعدے کے تحت آئندہ چار برسوں میں امریکی معیشت میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا گیا تھا۔