چین کا تائیوان کے مشرقی پانیوں میں گشت برقرار رکھنے کا اعلان
تائی پے (اے ایف پی)چین نے تائیوان کے مشرقی پانیوں میں کوسٹ گارڈ کی نئی گشت مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔
جون میں چینی کوسٹ گارڈ اور بحری جہازوں نے اس علاقے میں پہلی بار قانون نافذ کرنے والی کارروائی شروع کی تھی، جس کے دوران تجارتی جہازوں سے عملے اور منزل سے متعلق معلومات طلب کی گئیں۔ تائیوان نے چینی اقدام کو توسیع پسندانہ پالیسی قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق چین ان گشتوں کے ذریعے خطے میں اپنی بحری موجودگی کو معمول کا حصہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔