ایران کیخلاف فوجی کارروائی میں شرکت پر راضی نہیں، اسرائیلی میڈیا رپورٹس غلط:قطر
دوحہ(اے پی پی)قطر نے اسرائیلی میڈیا کی جانب سے شائع کی جانے والی ان بے بنیاد رپورٹس کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطر نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں شرکت کی منظوری دے دی ہے ۔
قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس نے گزشتہ روز بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ان دعوؤں کی تشہیر ایسے افراد کی طرف سے کی جا رہی ہے جو قطر کو جنگ میں گھسیٹنے ، ثالثی میں اس کے کلیدی کردار کو نقصان پہنچانے اور خطے کو مزید کشیدگی اور افراتفری کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔قطری حکام نے تنازع کے آغاز سے ہی بارہا واضح کیا ہے کہ قطر نے کبھی کسی پڑوسی ملک کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ لیا ہے اور نہ ہی کبھی لے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments