پلک جھپکتے ہی کھیل ختم روبک کیوب چیمپیئن شپ

 پلک جھپکتے ہی کھیل ختم روبک کیوب چیمپیئن شپ

بچے سے بوڑھے تک جو بھی محنت کرے ، وہ سیکنڈوں کے کھیل کا بادشاہ

آرنہم، نیدرلینڈز ( اے ایف پی )ہاتھوں کی حیرت انگیز رفتار، سیکنڈوں کا کھیل اور دماغی چستی؛ نیدرلینڈز کے شہر آرنہم میں 11ویں یورپی روبک کیوب چیمپیئن شپ کا آغاز ہو گیا ، جہاں 53 ممالک سے آئے 1,200 سے زائد ماہر کھلاڑی (جنہیں اسپیڈ کیوبرز کہا جاتا ہے ) اپنی انگلیوں کی جادوئی رفتار کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اس کھیل میں رفتار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چین کے زیو یی کے پاس 2x2 کیوب کو محض 0.39 سیکنڈ میں حل کرنے کا عالمی ریکارڈ ہے ! چیمپیئن شپ کے ہالز کیوبز کی کڑکڑاہٹ سے گونج رہے ہوتے ہیں اور کھلاڑی  نکھیں بند کیے ، یہاں تک کہ ایک ہاتھ سے بھی کیوبز سیکنڈوں میں حل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو اسٹیج پر آنے سے پہلے اپنے کیوبز اسکریمبلرز(ترتیب خراب کرنے والے ماہرین) کے حوالے کرنے ہوتے ہیں، جو تمام کھلاڑیوں کے لیے  کیوبز کی رنگین ترتیب کو بالکل ایک جیسا بگاڑتے ہیں تاکہ مقابلہ برابری کا ہو۔ کھلاڑی کو کیوب ایک ڈبے میں بند ملتا ہے ۔ ڈبہ ہٹانے کے بعد اسے کیوب کا جائزہ لینے کے لیے صرف 15 سیکنڈ ملتے ہیں، جس کے بعد وہ سینسر پر ہاتھ رکھ کر وقت شروع کرتا ہے ۔ اس کھیل میں بھی حال ہی میں سلائیڈنگ اسکینڈل نامی چیٹنگ پکڑی گئی تھی، جہاں کھلاڑی سینسر سے ہاتھ کیوب کی طرف اس طرح پھسلائے تھے کہ سیکنڈ کا کچھ حصہ بچا سکیں۔

اس کے بعد کئی عالمی ریکارڈز منسوخ کر دیے گئے ۔اس چیمپیئن شپ میں 17 مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہو رہے ہیں۔ ان میں سب سے مقبول بلائنڈ فولڈ (آنکھوں پر پٹی باندھ کر) مقابلہ ہے ، جس میں کھلاڑیوں کو ایک گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ کیوبز کی ترتیب یاد کر کے پٹی باندھے بغیر دیکھے حل کرنا ہوتی ہے ۔ اس کا عالمی ریکارڈ 63 کیوبز کا ہے ۔ اس کے علاوہ اوون گلوز (باورچی خانے کے دستانے ) پہن کر بھی کیوب حل کرنے کے انوکھے مقابلے شامل ہیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اس کھیل کے لیے کسی بہت بڑے جینیئس دماغ کی ضرورت نہیں ہے ، بلکہ 8 سال کے بچوں سے لے کر 71 سال کے بزرگوں تک، جو بھی سخت محنت اور مشق کرے ، وہ اس سیکنڈوں کے کھیل کا بادشاہ بن سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...