سیاحتی شعبے کی بحالی :دبئی کا دوستوں اور اہلخانہ کو دبئی بلانے والے شہریوں کیلئے 800 ڈالر مراعات کا اعلان
دبئی(اے ایف پی)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے نئی مراعاتی مہم شروع کر دی ہے ۔۔۔
، جس کے تحت شہری اور رہائشی اپنے دوستوں اور اہلخانہ کو دبئی بلانے پر 800 ڈالر سے زائد مالیت کے فوائد حاصل کر سکیں گے ۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق "اے دبئی انوائٹ" پروگرام کے تحت رہائشی شہر کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے عزیزوں کو مدعو کر سکیں گے ، جبکہ یہ سکیم اکتوبر کے اختتام تک جاری رہے گی۔حکام کے مطابق دعوت دینے والوں کو ہوٹل قیام، کھانے کے تجربات اور تفریحی مقامات کے ٹکٹ سمیت 3 ہزار درہم سے زائد کے فوائد دیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments