بھارتی روپیہ بحران کا شکار، مودی کی معاشی پالیسیوں پر سوالات
روپیہ تاریخی کم ترین سطح کے قریب، ریزرو بینک 7 ارب ڈالر فروخت کرنے پر مجبور
نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی روپے کی قدر میں نمایاں کمی کے بعد مودی حکومت کے معاشی دعووں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق بھارتی روپے کی قدر کو عارضی طور پر روکنے کیلئے بھارتی ریزرو بینک 7 ارب ڈالر فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا ،بلومبرگ کے مطابق دنیا کی تیسری بڑی معیشت کا دعوی کرنے والے مودی کے دور میں روپے کا بحران خوف کی علامت بن گیا ،ایک مرتبہ پھر بھارتی روپیہ 95 روپے فی ڈالر تک پہنچتے ہی تاریخ کی کم ترین سطح سے محض 1اعشاریہ 3 فیصد دور ہے ۔بھارتی ماہر معاشیات سورجیت بھلا کے مطابق مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں بدترین کمی نے بھارتی معیشت کو شدید متاثر کردیا۔ ماہرین معاشیات نے غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی اور معاشی پالیسیوں کو موجودہ صورتحال کی وجوہات قرار دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments