ایئر انڈیا پرواز میں جھٹکے پائلٹ کا نشہ آور ادویات کا ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا فیصلہ
ممبئی (اے ایف پی)بھارت میں ایئر انڈیا کے پائلٹ کا نشہ آور ادویات کا ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
یہ فیصلہ پرواز کے دوران شدید جھٹکوں کے باعث 17 مسافروں اور عملے کے ارکان کے زخمی ہونے کے بعد کیا گیا۔ وزارت شہری ہوا بازی کے مطابق ایئربس اے 320 طیارہ 4 اگست کو تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ سے نئی دہلی جاتے ہوئے اچانک 300 فٹ نیچے آگیا تھا، تاہم بعد ازاں بحفاظت لینڈ کرگیا۔ ابتدائی ٹیسٹ میں کپتان کا نتیجہ مزید جانچ کا متقاضی قرار دیا گیا، جس کے بعد نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ۔ تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں پائلٹس کو پروازوں سے ہٹا دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments