امریکا میں گرل فرینڈ کو قتل کرنے والا بھارتی شہری جرمنی سے گرفتار
نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) امریکی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں بھارتی شہری کو جرمنی سے گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ٹکسن میں 19 سالہ کالج طالبہ جولیسا روبی سالازار کے مبینہ قتل کے الزام میں اس کے 20 سالہ بھارتی بوائے فرینڈ ورون بیچگاری کو جرمنی میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق جولیسا کو یونیورسٹی آف ایریزونا کے قریب واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پایا گیا، جہاں اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے ۔ٹکسن پولیس نے بتایا کہ اہل خانہ کی درخواست پر جولیسا کی خیریت معلوم کرنے کے لیے پولیس کو اپارٹمنٹ بھیجا گیا تھا جہاں وہ بے ہوش حالت میں ملی۔ تفتیش کے دوران ورون کو مرکزی مشتبہ شخص قرار دیا گیا اور اس کے خلاف فرسٹ ڈگری قتل اور اغوا کے الزامات میں وارنٹ جاری کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments