کولمبیا :7.4 شدت کا زلزلہ،تباہی، 111افراد ہلاک

کولمبیا :7.4 شدت کا زلزلہ،تباہی، 111افراد ہلاک

عمارتیں منہدم ،87 زخمی ،کئی افراد ملبے تلے دب گئے ،ہنگامی حالت نافذ جھٹکے ایکواڈور،پانامااوروینزویلا میں بھی محسوس کیے گئے ،پروازیں معطل

بوگوٹا(اے پی)مغربی کولمبیا میں 7اعشاریہ 4 شدت کے طاقتور زلزلے سے تباہی مچ گئی ،کئی شہروں میں عمارتیں منہدم، کم از کم111افراد ہلاک اور 87 افراد زخمی ہوگئے ، جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔صدر ابیلاردو ڈی کے مطابق تقریباً 1600 عمارتوں کو نقصان پہنچا، جن میں سے کم از کم 61 مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، صدر نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کردی۔زلزلے کا مرکز چوکو کے علاقے سان خوسے ڈیل پالمر میں 107 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے ملک بھر کے کئی شہروں سمیت پڑوسی ملک وینزویلا،ایکواڈور اور پاناما میں بھی محسوس کیے گئے ۔

حکام کے مطابق ریسارالدا میں 40، وائیے ڈیل کاوکا میں 27 جبکہ مانی زالیس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں کئی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ پریرا، کیوبدو، کالی اور مانی زالیس میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ امدادی ٹیمیں ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔مغربی کولمبیا کے 6 چھوٹے ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کردی گئیں۔ چوکو خطہ میں گھنے جنگلات کے باعث کئی علاقوں تک رسائی صرف کشتی یا طیارے کے ذریعے ممکن ہے ، جس سے امدادی کارروائیوں اور نقصانات کا درست اندازہ لگانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔حکام کے مطابق زلزلے کے بعد 21 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے ۔ کولمبیا کی جیولوجیکل سروس نے 21ویں صدی میں ملک میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ قرار دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...