ایران کی فوجی قیادت میں اعلیٰ سطح پر اہم تقرریاں
تہران(نیوز ایجنسیاں)ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج اور پاسداران انقلاب میں اعلیٰ عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔۔۔
سرکاری ویب سائٹ کے مطابق خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی کو مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ عبدالرحیم موسوی کی جگہ لیں گے جو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ہوئے تھے ۔ جنرل عبداللہی کو مسلح افواج کو خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹرز میں ضم کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے ۔ کیومرث حیدری کو مسلح افواج کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔ احمد وحیدی کو پاسداران انقلاب کا نیا کمانڈر اور مصطفی ایزدی کو نائب سربراہ مقرر کیا گیا۔ مصطفی طائب کو بسیج کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے ، وہ غلام رضا سلیمانی کی جگہ لیں گے ، جو امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments