تاتارستان میں یوکرینی ڈرون حملہ، 13 افراد ہلاک، 75 زخمی

تاتارستان میں یوکرینی ڈرون حملہ، 13 افراد ہلاک، 75 زخمی

ماسکو،کیف(اے ایف پی) روس کے وسطی علاقے تاتارستان میں یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے ، جن میں 21 کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔

روسی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ اور تاجکستان و ازبکستان کے شہری بھی شامل ہیں۔ یوکرین نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے صنعتی شہر نژنیکامسک میں تانیکو آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا، جو روسی تیل کمپنی تات نفت کے زیرانتظام ہے ۔ یوکرینی جنرل اسٹاف کے مطابق کارروائی کا مقصد روس کی جنگی صلاحیت کم کرنا تھا۔ نژنیکامسک یوکرینی سرحد سے ایک ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے ۔دوسری جانب یوکرین کے علاقے خارکیف میں روسی توپخانے کی شدید گولہ باری کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ علاقائی پراسیکیوٹر دفتر کے مطابق روسی فورسز نے پیر کو چوہیف ضلع کے گاؤں بوگائیوکا کے رہائشی علاقے کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...