بھارت:کرپشن کے الزامات مغربی بنگال کے سابق وزیر اشیش بینرجی کی خودکشی
کولکتہ(اے ایف پی)بھارت میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور مغربی بنگال کے سابق وزیر 75 سالہ اشییش بینرجی نے مبینہ طور پر بیربھوم ضلع میں اپنی رہائش گاہ کے قریب واقع پارٹی دفتر میں خودکشی کرلی۔ ان کی لاش اتوار کی صبح پارٹی دفتر میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔
رپورٹس کے مطابق اشییش بینرجی مغربی بنگال اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر بھی رہ چکے تھے ، اپنے پیچھے ایک مبینہ نوٹ چھوڑ گئے ہیں جس میں انہوں نے کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات میں اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا ہے ۔مبینہ نوٹ میں بینرجی نے تاراپیت رام پورہاٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق الزامات کا حوالہ دیا، جہاں وہ چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے ۔انہوں نے مبینہ طور پر واضح کیا کہ ٹی آر ڈی اے میں ٹینڈرز سے متعلق فیصلوں، چیک جاری کرنے ، تعمیراتی منصوبوں کی منظوری یا این او سی کے اجرا میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments