ای جین کیرول کیس:امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی اپیل دوسری بارمستردکردی

ای جین کیرول کیس:امریکی  سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی  اپیل دوسری بارمستردکردی

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی مصنفہ ای جین کیرول کو جنسی زیادتی اور بدنام کرنے سے متعلق جیوری کے فیصلے کے خلاف اپیل دوسری بار مسترد کردی۔۔۔

 عدالت نے فیصلے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔ جون کے آخر میں بھی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی مئی 2023 کے فیصلے کے خلاف اپیل سننے سے انکار کردیا تھا۔ 82 سالہ سابق صحافی کیرول نے الزام عائد کیا تھا کہ ٹرمپ نے 1996 میں نیویارک کے ایک ڈپارٹمنٹ سٹور کے ڈریسنگ روم میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ گزشتہ ماہ ٹرمپ نے سول جیوری کے فیصلے کے بعد کیرول کو 56 لاکھ ڈالر ادا کیے ، جبکہ ایک الگ مقدمے میں 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ہرجانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...