ہومر کے آبائی وطن پرنئی بحث

 ہومر کے آبائی وطن پرنئی بحث

انقرہ (اے ایف پی ) ترکیہ میں ازمیر کے قریب زیتون سے ڈھکے پہاڑی سلسلوں پر واقع ایک غار کو مقامی لوگ صدیوں سے وہ جگہ مانتے آئے ہیں جہاں قدیم یونانی شاعر ہومر نے اپنی مشہورِ عالم رزمیہ نظم ’’دی اوڈیسی‘‘۔۔(The Odyssey)تخلیق کی تھی۔

 یوں تو ہومر کی جائے پیدائش اور تخلیق کا مقام ہمیشہ سے تنازعات اور اساطیر کے گھیرے میں رہا ہے ، لیکن حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ  ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی بلاک بسٹر فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ کے بعد اس موضوع پر عالمی اور مقامی سطح پر بحث ایک بار پھر تازہ ہو گئی ہے ۔محقق التان التین کے مطابق ہومر کے خطے اور پیدائش پر ترکیہ اور یونان کے درمیان تنازع نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ہومر 2800 سال پرانا ہے جبکہ موجودہ سرحدیں محض ایک صدی پرانی ہیں۔ ہومر یونانی بھی ہے اور اناطولیائی بھی۔ وہ ادب کا عالمی اثاثہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...