روس یوکرین جنگ، دونوں ممالک کے 206جنگی قیدی رہا
ماسکو،کیف(اے ایف پی)روس اور یوکرین نے بدھ کو103،103 جنگی قیدیوں کا تبادلہ کردیا، دونوں ممالک نے تصدیق کردی ۔۔۔
یوکرینی صدرزیلنسکی نے کہا کہ روسی قید سے رہائی پانے والوں میں ماریوپول کے دفاع میں حصہ لینے والے فوجی اور 7 محاذوں سے گرفتار اہلکار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اب بھی ان تمام افراد کی واپسی کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جو روسی قید میں ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق 103 روسی فوجیوں کے بدلے 103 یوکرینی جنگی قیدی حوالے کیے گئے ۔ متحدہ عرب امارات نے قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی کی۔ دوسری جانب یوکرین کی پارلیمنٹ نے حکومتی تبدیلیوں کے بعد خمارا کو نیا وزیر دفاع مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ادھر یوکرین کے سابق وزیر دفاع میخائلو فیڈوروف نے جنگ کے دوران ہی ملک میں صدارتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments