جاپان :ٹرین کی ٹکر ، 4مزدور ہلاک
وکیو(اے ایف پی)جاپان میں ٹرین کی ٹکر سے 4 مزدور ہلاک ہوگئے ۔
مزدور کانوما شہر کے شِن کانوما سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک سے جڑی جھاڑیاں صاف کر رہے تھے ، تیز رفتار ٹرین نے انہیں کچل دیا۔ ہلاک ہونے والے تمام مزدور مرد اور 50 سے 60 سال کی عمر کے تھے ۔ ٹرین میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments