کوسووو میں اجتماعی قبروں سے 23 افراد کی باقیات برآمد

کوسووو میں اجتماعی قبروں سے  23 افراد کی باقیات برآمد

پریشتینا(اے ایف پی)کوسووو میں تین اجتماعی قبروں سے کم از کم 23 افراد کی انسانی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔

 پراسیکیوٹرز، پولیس اور فرانزک ماہرین کے مشترکہ بیان کے مطابق باقیات کی حتمی شناخت فرانزک معائنے اور دیگر قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی۔ حکام دو ہفتے سے 1999کی جنگ کے دوران لاپتا ہونے والے نسلی البانوی افراد کی تلاش کر رہے تھے ۔ حکام کے مطابق باقیات ممکنہ طور پر 1999 میں مٹروویکا سے اغوا اور قتل کیے گئے 23 البانوی شہریوں کی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...