انڈونیشیا :غیر ازدواجی جنسی تعلقات ،2 جوڑوں کو سرعام 100، 100 کوڑوں کی سزا
بانڈا آچے (اے ایف پی)انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں غیر ازدواجی تعلقات کے جرم میں دو خواتین اور دو مردوں کو سرعام 100، 100 کوڑے مارے گئے ۔
چاروں کو صوبائی دارالحکومت بانڈا آچے کے ایک عوامی پارک میں درجنوں افراد کی موجودگی میں سزا دی گئی۔ مزید 4 افراد کو گلے ملنے اور بوسہ لینے سمیت جسمانی قربت کے جرم میں 22، دو افراد کو ایک دوسرے کے قریب ہونے پر 7، جبکہ ایک شخص کو شراب نوشی پر 20 کوڑے مارے گئے ۔ آچے انڈونیشیا کا واحد صوبہ ہے جہاں شرعی قوانین کے تحت ان جرائم پر کوڑوں کی سزا دی جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments