ترکیہ کی نیتن یاہو کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس کی درخواست

ترکیہ کی نیتن یاہو کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس کی درخواست

غزہ امدادی بحری بیڑے کے معاملے پرایک اسرائیلی شہری کی گرفتاری کابھی مطالبہ اسرائیل نے مئی میں گلوبل صمود فلوٹیلا سے کارکنوں کوگرفتارکرکے ملک بدرکیاتھا

انقرہ (اے ایف پی)ترکیہ نے غزہ کے لیے امدادی بحری بیڑے کو روکنے کے معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف ‘‘نسل کشی’’ کے الزام میں  بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی ہے ۔ ترکیہ کے وزیر انصاف اکن گورلیک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ان کی وزارت نے وزارت داخلہ سے نیتن یاہو اور ایک اور اسرائیلی شہری افیک موسکووچ کے خلاف انٹرپول کے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے ۔ گلوبل صمود فلوٹیلا میں تقریباً 50 بحری جہاز شامل تھے ، جو مئی میں ترکیہ سے غزہ کی جانب روانہ ہوئے تھے ۔ اسرائیلی فوج نے بحیرہ روم میں کارکنوں کو حراست میں لے لیا، بعد ازاں انہیں اسرائیلی جیل منتقل کیا گیا اور پھر ملک بدر کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...