جرمنی دوبارہ جنگ چاہتا :روس،لیپزگ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کا دعویٰ مسترد

جرمنی دوبارہ جنگ چاہتا :روس،لیپزگ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کا دعویٰ مسترد

ماسکو(اے ایف پی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جرمنی پر دوبارہ جنگ کی خواہش رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے لیپزگ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں ماسکو کے ملوث ہونے کا جرمن دعویٰ مسترد کردیا۔

جرمن حکومت نے واقعے کو روس کا مبینہ ‘‘ہائبرڈ حملہ’’ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ماسکو نے دھماکا خیز مواد سے لدے ڈرون کے ذریعے کارروائی کی کوشش کی۔ لاوروف نے کہا کہ یہ حقیقی جنگ کی جانب پیش رفت ہے اور جرمنی دوبارہ جنگ چاہتا ہے ۔ انہوں نے جرمنی پر نازی ازم کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ روسی قیادت اس معاملے پر مناسب نتائج اخذ کرے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...