شہزادہ ہیری کی برطانیہ واپسی سکیورٹی اخراجات ٹیکس دہندگان سے لینے پر بحث چھڑ گئی
لندن(اے ایف پی)شہزادہ ہیری کی برطانیہ واپسی کے بعد ان کے سکیورٹی کے اخراجات ٹیکس دہندگان سے ادا کیے جانے پر بحث چھڑ گئی۔ ماہرین کے مطابق ہیری کو حقیقی سکیورٹی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
ڈیوک آف سسیکس گزشتہ ہفتے اہلیہ میگھن اور بچوں کے ہمراہ برطانیہ پہنچے ۔ جوڑے نے 2020 میں شاہی ذمہ داریاں چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کے بعد سرکاری سکیورٹی کے حصول کیلئے قانونی جنگ لڑی تھی، تاہم ناکام رہے ۔ ذرائع کے مطابق ہیری پولیس سکیورٹی کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، لیکن برمنگھم آمد پر انہیں نجی محافظ فراہم کیے گئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments