وینس فلم فیسٹیول:غزہ میں اسرائیلی مظالم پر مبنی دستاویزی فلم ’’نازا‘‘نے خصوصی جیوری انعام جیت لیا

وینس فلم فیسٹیول:غزہ میں اسرائیلی  مظالم پر مبنی دستاویزی فلم ’’نازا‘‘نے  خصوصی جیوری انعام جیت لیا

وینس (اے ایف پی) غزہ میں شہریوں کی شہادتوں اور اسرائیل کی مصنوعی ذہانت کے ذریعے کی گئی کارروائیوں پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’’نازا‘‘نے وینس فلم فیسٹیول میں خصوصی جیوری انعام جیت لیا۔

 آسکر ایوارڈ یافتہ اسرائیلی ہدایت کاروں یووال ابراہام اور ریچل سور کی فلم کو بہترین فلم کے اعلیٰ اعزاز ’’سنہری شیر‘‘ کیلئے بھی مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا تھا۔ فلم کی جمعرات کو نمائش کے دوران ریکارڈ 25 منٹ تک شائقین نے کھڑے ہوکر داد دی۔ ’’نازا‘‘ میں غزہ میں شہریوں کی شہادتوں اور جنگ کے دوران مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق امور کا جائزہ پیش کیا گیا ہے ۔ فلم کو بین الاقوامی ناقدین کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...