برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2افراد گرفتار
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال رائل ایئر فورس بیس میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسداد دہشت گردی پولیس کا کہنا ہے کہ 32اور 36سالہ دونوں افراد کو مشرقی انگلینڈ میں واقع آر اے ایف مولز ورتھ کے اندر سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب سکیورٹی گشت کے دوران مشتبہ لاوارث گاڑی ملی اور بیس کی حفاظتی باڑ میں معمولی شگاف کا بھی انکشاف ہوا۔دونوں افراد پر برطانیہ کے لئے نقصان دہ مقصد کے تحت ممنوعہ مقام میں داخل ہونے کے قانون کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments