نیتن یاہو کا شامی صدر سے براہ راست رابطے کا اعتراف

نیتن یاہو کا شامی صدر سے براہ  راست رابطے کا اعتراف

یروشلم (اے ایف پی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے شام کے صدر احمد الشرع سے براہ راست بات چیت کی تھی۔

 اسرائیل کی دروز برادری کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے جولائی 2025 میں شام کے دروز افراد پر ہونے والے خونریز حملے کا حوالہ دیا۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کان کے مطابق انہوں نے کہا کہ انہوں نے احمد الشرع کو فون کیا تھا اور دونوں کے درمیان مختصر مگر سخت گفتگو ہوئی، جس کے بعد قتل عام رک گیا، اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ نے 27 اکتوبر کے انتخابات میں کامیابی کی صورت میں 18 ماہ کے اندر غزہ سے حماس کی حکمرانی ختم کرنے کا وعدہ کرلیا۔ یاشار پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر عملدرآمد یا اسرائیلی فوج کی خصوصی کارروائیوں کے ذریعے یہ ہدف حاصل کریں گے ۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں کے خدشات کے باعث فلسطینی کسانوں نے زیتون کی فصل جلد کاٹنا شروع کردی۔ فلسطینی معیشت میں زیتون کی اہمیت کے پیش نظر کسان اپنی فصل اور زمین بچانے کے لیے فکرمند ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...