چین کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی پہلی فلم نمائش کے لئے پیش
بیجنگ (اے ایف پی)چین کی مصنوعی ذہانت (اے آئی)کی مدد سے تیار کی گئی پہلی مکمل فیچر فلم گزشتہ روز سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی۔۔۔
تاہم پیشگی ٹکٹوں کی کم فروخت کے باعث ملک کی تیزی سے ترقی کرتی ٹیکنالوجی صنعت کیلئے اس فلم کی باکس آفس پر کامیابی ایک بڑا امتحان بن گئی ہے ۔ سائنس فکشن اور سنسنی خیز واقعات پر مبنی فلم ’’سان شِنگ تُوئی:فیوچر پاسٹ‘‘کو عوام کی جانب سے زیادہ پذیرائی نہیں ملی،ایڈوانس ٹکٹوں کی فروخت سے صرف 65 ہزار یوآن حاصل ہوئے ،فلم پر ایک کروڑ یوآن (15 لاکھ ڈالر)سے زیادہ لاگت آئی ہے ۔واضح رہے کہ اے آئی سے تیار کردہ ایک اور سائنس فکشن فلم ’’گاڈز ڈونٹ گیوٹس‘‘امریکا میں 4 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments