وانوآٹو:6اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ
سڈنی(اے ایف پی)بحرالکاہل کے جزیرے وانوآٹو کے ساحل کے قریب 6اعشاریہ9 شدت کے زلزلے کے بعد جاری سونامی وارننگ واپس لے لی گئی۔
زلزلے کا مرکز جزیرہ سانتو کے علاقے پورٹ اولری سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ اسی علاقے کے قریب 6اعشاریہ3 شدت کا ایک اور زلزلہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments