جنگلات میں آتشزدگی پر کشیدگی،انڈونیشیا نے سنگاپور کو گیس کی فراہمی کم کر دی
جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا نے جنگلات میں آتشزدگی پر کشیدگی اور مقامی ضروریات پوری کرنے کیلئے سنگاپور کو قدرتی گیس کی فراہمی میں یومیہ 3 کروڑ 10 لاکھ مکعب فٹ کمی کر دی۔
انڈونیشیا کے تیل و گیس شعبے کے نگران ادارے کے مطابق اس اقدام کا مقصد بجلی کی پیداوار کیلئے مقامی گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ یہ فیصلہ جنگلات میں آتشزدگی سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے ۔ آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے ملائیشیا، سنگاپور اور مشرقی تیمور کو بھی متاثر کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments