ترکیہ:صحافیوں کی گرفتاریوں میڈیا اداروں کی بندش ،سنسرشپ کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

ترکیہ:صحافیوں کی گرفتاریوں   میڈیا اداروں کی بندش ،سنسرشپ کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

استنبول(اے ایف پی)ترکیہ کے شہروں استنبول اور انقرہ میں ہزاروں افراد نے صحافیوں کی گرفتاریوں، میڈیا اداروں کی بندش اور سنسرشپ کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہروں میں صحافیوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے زیرحراست صحافیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور آزادی صحافت کے حق میں نعرے لگائے ۔ یونین کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران 11 صحافیوں کو جیل بھیجا گیا جبکہ متعدد میڈیا ادارے بند کیے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...