کمیونسٹ پارٹی کا اہم اجلاس شروع

 کمیونسٹ پارٹی کا اہم اجلاس شروع

بیجنگ (اے ایف پی) چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کو بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے اہم اجلاس کا افتتاح کردیا۔

اجلاس میں بدعنوانی کے خاتمے ، پارٹی عہدیداروں میں نظم و ضبط اور قیادت کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ شی جن پنگ نے پارٹی کے داخلی احتساب اور سخت نگرانی کو مضبوط بنانے کیلئے مجوزہ حکمت عملی پیش کی۔ اجلاس جمعرات تک جاری رہے گا، جس کے نتائج کو چین کی مستقبل کی سیاسی سمت کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔اجلاس آئندہ سال ہونے والی پارٹی کانگریس سے قبل منعقد ہو رہا ہے ، جہاں شی جن پنگ کی چوتھی مدت صدارت اور قیادت میں تبدیلیوں کے امکانات زیرغور آئیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...