بھارتی ٹیکنالوجی کمپنی کے حصص میں پہلے ہی روز 27 فیصد اضافہ

بھارتی ٹیکنالوجی کمپنی کے حصص  میں پہلے ہی روز 27 فیصد اضافہ

ممبئی (اے ایف پی)بھارتی ٹیکنالوجی کمپنی جیو پلیٹ فارمز کے حصص نے سٹاک مارکیٹ میں پہلے ہی روز تقریباً 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔

کمپنی نے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او)کے ذریعے 3 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ حاصل کیا، جو بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا آئی پی او ہے ۔ جیو کے حصص نیشنل سٹاک ایکسچینج میں ایک ہزار417روپے پر بند ہوئے ، جبکہ اجرا کی قیمت ایک ہزار119 روپے تھی۔ اس اضافے کے بعد کمپنی کی مارکیٹ مالیت 137 ارب ڈالر ہو گئی، جس سے وہ بھارت کی دوسری بڑی لسٹڈ کمپنی بن گئی۔ مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے ذیلی ادارے جیو کے صارفین کی تعداد 53 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...