یوگنڈا :40سال سے برسر اقتدار 82سالہ صدر کی جانشینی کیلئے مشاورت
کمپالا(اے ایف پی)یوگنڈا کے طویل عرصے سے برسراقتدار صدر یووری موسیوینی نے پہلی بار اپنی جماعت کے رہنماؤں کیساتھ اقتدار کی جانشینی پر بات کی ہے ۔82 سالہ صدر گزشتہ 40 برس سے ملک پر حکمرانی کر رہے ہیں۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اقتدار اپنے بیٹے اور فوج کے سربراہ موہوزی کینیرگابا کو منتقل کرسکتے ہیں، جنہوں نے 2031 میں صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔پارٹی عہدیداروں کے مطابق اجلاس میں موسیوینی نے کسی امیدوار کا نام لینے کے بجائے مستقبل کی قیادت کی خصوصیات پر بات کی۔ بعض رہنماؤں نے کینیرگابا کی حمایت کی، جبکہ دیگر نے مخالفت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments