بھارت میں سکھوں کے قتل عام کو 42 برس بیت گئے
نئی دہلی(دنیا نیوز) بھارت میں سکھوں کے خلاف 1984 کے قتل عام کو 42 برس بیت گئے ، تاہم متاثرہ خاندان آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
یکم نومبر 1984 کو سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد نئی دہلی سمیت مختلف علاقوں میں سکھ برادری کو منظم تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان واقعات میں ہزاروں سکھ مرد، خواتین اور بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، جبکہ سینکڑوں خاندان بے گھر ہوگئے ۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2 ہزار 733 افراد قتل ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments