انڈونیشیا:صدر کی ٹیلیفون جاسوس چیف آف سٹاف برطرف، گرفتار

انڈونیشیا:صدر کی ٹیلیفون جاسوس  چیف آف سٹاف برطرف، گرفتار

جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا کی حکومت نے سابق پولیس سربراہ لسٹیو سگت پرا بوو پر صدر پرابووو سوبیانتو کے ٹیلی فون کی مبینہ جاسوسی کے معاملے میں غداری کا الزام عائد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

حکومتی ترجمان پراسیتیو ہادی کے مطابق سابق پولیس سربراہ کو صدارتی چیف آف اسٹاف کے عہدے سے برطرف کرکے دو دیگر اعلیٰ پولیس افسران سمیت گرفتار کیا گیا ہے ۔ مبینہ نگرانی کا نشانہ حکومتی عہدیداروں، سیاست دانوں، صحافیوں اور کاروباری شخصیات کو بھی بنایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ اس کارروائی سے قومی سلامتی اور صدر کی جان کو خطرات لاحق ہوسکتے تھے ۔ انڈونیشیا کے قانون میں صدر کے خلاف غداری کی زیادہ سے زیادہ سزا سزائے موت ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...