سری لنکا :مجوزہ انسداد دہشتگردی قوانین کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج

سری لنکا :مجوزہ انسداد دہشتگردی  قوانین کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کے دارالحکومت میں بدھ کو سینکڑوں اپوزیشن کارکنوں نے مجوزہ انسداد دہشتگردی قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے حکومت کے مجوزہ بلوں کو شہری آزادیوں کیلئے خطرہ قرار دیا۔ صدر انورا کمارا ڈسانا ئیکے کی حکومت 1979 کے انسداد دہشتگردی قانون کی جگہ نیا قانون متعارف کرانا چاہتی ہے ، جس کے تحت مشتبہ افراد کو عدالتی پیشی کے بغیر 72 گھنٹے حراست میں رکھنے اور ایک سال تک پولیس تحویل میں رکھنے کی گنجائش ہوگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...