باری سٹوڈیومیں خواتین سکیورٹی گارڈزتعینات،غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پرپابندی
غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تمام دفاتر خالی کرالئے ، فنکاروں اورتکنیک کاروں کوانٹری کارڈ بنوانے کی ہدایتکردی :خرم باری
لاہور(کلچرل رپورٹر)باری سٹوڈیوکی انتظامیہ نے ماحول کوبہتربنانے کے لئے خواتین سکیورٹی گارڈز رکھ لیں،غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پرپابندی لگاکرنئے انٹری کارڈجاری کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔معلو م ہواہے کہ باری سٹوڈیو میں بعض نام نہادپروڈیوسرزنے اپنے دفاترکوغیراخلاقی سرگرمیوں کامر کز بنارکھا تھا اورسٹوڈیومیں قائم کچھ میوزک اکیڈمیوں کی شہرت بھی اچھی نہیں تھی جس کے باعث سٹوڈیوانتظامیہ کو متعدد مسائل کاسامناتھاجس پرانتظامیہ نے فوری طورپر سٹوڈیومیں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پرپابندی عائد کردی ہے اورداخلے کے لئے فنکاورں اورتکنیک کاروں کوانٹری کارڈ بنوانے کی ہدایت کی ہے ۔اس سلسلے میں سٹوڈیوانتظامیہ نے نوٹس بھی آویزاں کردیاہے اورغیراخلاقی سرگرمیو ں میں ملوث خواتین کی سٹوڈیومیں روک تھام کے لئے خواتین سکیورٹی گارڈز بھرتی کرلی ہیں۔اس سلسلے میں باری سٹوڈیوکے مالک خرم باری کاکہناتھاکہ انہیں جب یہ معلوم ہوا کہ بعض دفاتر میں قابل اعتراض سرگر میاں ہوتی ہیں توانہوں نے ایکشن لیناشروع کیامگر ان کے لئے مزید مسائل پید اہونا شروع ہوگئے ۔اس سلسلے میں اگر انہوں نے کسی دفتر کوبند کیاتواس دفترکے کرایہ دارنے سٹوڈیوانتظامیہ کے خلاف تھانے میں سامان چوری کرنے کی درخواست دے دی جس پرپولیس نے انتظامیہ کوتنگ کرناشروع کر دیا۔ان حالات کے پیش نظر ا نہوں نے سٹوڈیوکے ماحول کوبہتربنانے کافیصلہ کیاہے اورانہو ں نے غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تمام دفاتر خالی کرالئے ہیں اور غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پرپابندی عائد کردی ہے ۔صرف کام کرنے والے افراد کوانٹری کارڈ جاری کرنے کافیصلہ کیا گیاہے ۔انکاکہناتھاکہ سٹوڈیوانتظامیہ نے قیمتی سامان بھی اند رلانے پرپابندی عائد کردی ہے تاکہ کوئی پروڈیوسرانتظامیہ پریہ الزام نہ لگاسکے کہ اس کی کوئی قیمتی چیزچوری ہوئی ہے ۔انکاکہناتھاکہ وہ مزید خواتین سکیورٹی گارڈزبھرتی کرینگے ۔