عائزہ خان نے پالتوکتے ’’ملن ‘‘کو فیملی ممبر کا درجہ دیدیا

عائزہ خان نے پالتوکتے ’’ملن ‘‘کو فیملی ممبر کا درجہ دیدیا

اداکارہ کے مداح سوشل میڈیا پر تصاویر دیکھ کر خوش،کئی نے تنقید بھی کرڈالی

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ’’ملن ‘‘نامی پالتوکتے کو فیملی ممبر قرار دے دیا ۔عائزہ نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کیں ،جن میں وہ زلفیں بکھیرے چہرے پر مسکراہٹ سجائے اپنی گود میں پالتو کتا لئے بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے تعارف کرواتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ملیں ہمارے نئے فیملی ممبر سے جس کا نام ’’ملن‘‘ ہے ۔ عائزہ کی پالتو کتے کیساتھ تصاویر پر اُن کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا تو کچھ صارفین نے تنقید بھی کی جب کہ شوبز کی کچھ نامور شخصیات ایسی بھی ہیں جنہوں نے کتے کو دیکھ کرتعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں