کیر یئر کی شروعات میں تنقید اور مذاق کا سامنا رہا:دپیکا
بھارتی اداکارہ دپیکا پڈکون نے کہاکہ انہیں فلمی کیر یئر کی شروعات میں بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا
ممبئی (اے پی پی ) انہوں نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب وہ 2007 میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم "اوم شانتی اوم " کرنے جارہی تھیں تو فلم انڈسٹری کی کئی ایسی شخصیات تھیں جنہوں نے ان کو بولنے سے اداکاری کرنے تک بہت مذاق بنایا اور ان کیلئے یہ بہت تکلیف دہ تھا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ان کے بارے میں رائے دی جاتی تھی کہ ایک ماڈل کبھی بھی اچھی اداکارہ نہیں بن سکتی لیکن فلم "اوم شانتی اوم " کی کامیابی کے بعد انہی ناقدین نے ان کے کام کی تعریف کی،وہ اپنے والدین کی تربیت اور سپورٹ کیلئے شکرگزار ہیں جنہوں نے انہیں ایک عاجز اور باہمت انسان بنایا۔