فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے فنکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی  کیلئے فنکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے فنکاروں نے پریس کلب کے باہر بھر پور مظاہرہ کیا

لاہور (لیڈی رپورٹر سے )مظاہرے کی قیادت اداکارہ شیبا بٹ نے کی، مظاہرے میں فلم منصف و ہدایتکار ناصر ادیب، جرار رضوی،آغا حسن عسکری، دردانہ رحمن، گلوکارہ عینی طاہرہ، اداکارہ شیبا بٹ اور ماڈل سوانا سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔ فنکاروں نے کا کہنا تھا کہ احتجاج کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ فلسطینی عوام اکیلے نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمان ان کے ساتھ کھڑے ہیں،اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں