فلموں میں آئٹم نمبرز خواتین کی توہین ہیں:حمزہ عباسی

فلموں میں آئٹم نمبرز خواتین کی توہین ہیں:حمزہ عباسی

اداکار و میزبان کی جانب سے فلموں میں شامل کئے جانے والے آئٹم نمبرز کو خواتین کی توہین قرار دیا گیا ہے

کراچی(سٹاف رپورٹر)حمزہ علی عباسی کی جانب سے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا گیا ہے جس میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ‘آئٹم سانگز پر پابندی ہونی چاہیے ، کم از کم پاکستان میں آئٹم سانگز بند ہونے چاہئیں، آئٹم سانگز سراسر خواتین کی توہین ہیں۔حمزہ علی عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ‘عوام، بچے بوڑھے اتنا سیاستدانوں کو فالو نہیں کرتے ہیں جتنا فنکاروں کو فالو کرتے ہیں، اگر وہ قمیص پہنے بغیر کوئی تصویر بنوائیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں یا پھر اگر کوئی ٹی وی ڈرامہ کی اداکارہ آئٹم سانگ کیلئے کم کپڑے پہنے تو بچوں کے ذہنوں پر کیا اثر پڑے گا۔آئٹم سانگ کے گانے کے بول نہایت گندے ہوتے ہیں جو اُن کے خیال میں خواتین کی توہین ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں