ثناء جاوید انڈسٹری میں ‘بد تمیز’ کہلائی جانے لگیں
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ثناء جاوید کے نامناسب رویے سے متعلق سوشل میڈیا پر انہیں بد تمیز کہا جا رہا ہے ۔
حال ہی میں ماڈل فریحہ شیخ کی جانب سے ثنا جاوید کیخلاف اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 4 صفحات پر مشتمل ایک طویل نوٹ لکھا گیا جس کے بعد ثناء کے منفی رویے کے خلاف پوسٹس کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ماڈل فریحہ شیخ نے کیمطابق وہ محسوس کر رہی ہیں وہ اکیلی ثناء جاوید کے خراب رویے کا شکار نہیں ہوئیں بلکہ اُن کے جیسے اور۔۔۔
بھی بہت سے لوگ ہیں۔ دوسری جانب میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے بھی خود کے ساتھ پیش آنیوالے واقعے سے متعلق بتایا کہ ‘ثناء جاوید نے انہیں نکاح میک اپ کے ٹرائل کیلئے اپنے گھر بلایا تھا اور کہا تھا کہ انہیں میک ہی نہیں کرنا آتا ہے ، ثناجاوید نے اُنہیں 4 گھنٹوں تک اپنے گھر کا باتھ روم بھی استعمال کرنے سے روکے رکھا ۔اس سے قبل ماڈل منال سلیم کا انسٹا گرام پر لکھنا تھا کہ ثنا جاوید نے انہیں اُن کے منہ پر ‘دو ٹکے کی ماڈل ’ کہا تھا۔