خدا کا شکر ہے کبھی سکرین سے آؤٹ نہیں ہوا:اشرف خان

 خدا کا شکر ہے کبھی سکرین سے  آؤٹ نہیں ہوا:اشرف خان

لاہور(این این آئی)سینئر اداکار اشرف خان نے کہا ہے کہ شوبز میں کئی دہائیاں گزار چکا ہوں لیکن خدا کا شکر ہے کہ میں کبھی سکرین سے آؤٹ نہیں ہوا۔

ویسے تو میں نے لا تعدادڈرامہ سیریلز میں کام کیا جن کی مجھے تعداد بھی یاد نہیں لیکن میری وجہ شہرت پی ٹی وی کی سیٹ کام ففٹی ففٹی تھا جس نے مجھے عروج تک پہنچایا ۔ایک انٹر ویو میں اشرف خان نے کہا کہ میں ہمیشہ سچ بولتا ہوں اور کبھی مصلحت سے کام نہیں لیتا ۔ انسان کو جس طرح باہر سے ہونا چاہیے اسے طرح اندر سے بھی ہونا چاہیے اور یہی میری کامیابی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں