اداکارہ حریم فاروق کورونا میں مبتلا

اداکارہ حریم فاروق  کورونا میں مبتلا

کراچی( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ حریم فاروق عید سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں اور مداحوں سے اپیل کی کہ۔۔۔

 عید پر احتیاطی تدابیر اپنائیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حریم فاروق نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا کووڈ19 ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، مجھ میں کورونا کی علامات بری طرح ظاہر ہوئیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان میں کورونا کی تصدیق سے پہلے کے چند دن بھیانک تھے ، عید کے موقع پر وبا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں