لال سنگھ چڈھا کی ناکامی، عامر خان ڈسٹری بیوٹرز کا نقصان پورا کرینگے
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد ڈسٹری بیوٹرز کا ہونے والا نقصان پورا کرینگے ۔
لال سنگھ چڈھا کی تیاری کا بجٹ 180 کروڑ بھارتی روپے بتایا گیا ہے ، تاہم یہ فلم 11 اگست کو اپنی ریلیز پر 50 کروڑ کا بزنس کرنے میں بھی ناکام رہی، اس صورتحال پر عامر خان فلم ڈسٹری بیوٹرز کو ان کے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کا طریقہ کار طے کررہے ہیں، تاہم اس قسم کی صورتحال سے منسلک ماہرین نے یہ نہیں بتایا کہ معاوضے کی رقم کتنی ہوگی۔ تاہم ایک اور رپورٹ میں ان خبروں کو غلط قرار دیا گیا ہے ۔