عامر خان کا فلموں سے وقفہ لینے کا فیصلہ

 عامر خان کا فلموں  سے وقفہ لینے کا فیصلہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وُڈ کے ‘مسٹر پرفیکٹ’ عامر خان نے فلموں میں کام کرنے سے وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق عامر خان نے ایک تقریب کے دوران یہ اعلان کیا کہ وہ اب فلموں سے ایک یا ڈیڑھ سال کا وقفہ لینا چاہتے ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ ‘جب میں بطور اداکار فلمیں کرتا ہوں تو اس طرح مصروف ہو جاتا ہوں کہ میری زندگی میں اور کچھ نہیں بچتا، میں لال سنگھ چڈھا کے بعد چیمپیئنز نامی ایک فلم کرنے کے بارے میں سوچ رہا تھا جس کی کہانی بہت خوبصورت اور دل کو بھانے والے تھی، لیکن مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ مجھے وقفہ لینا چاہیے تاکہ میں اپنی فیملی، اپنی والدہ اور بچوں کے ساتھ رہ سکوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں